ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی: کاپو میں بائک کی ٹکر سے راہگیر ہلاک

اُڈپی: کاپو میں بائک کی ٹکر سے راہگیر ہلاک

Fri, 04 Jan 2019 20:53:52    S.O. News Service

اُڈپی 4؍جنوری (ایس او نیوز)ضلع اُڈپی کے  کاپو میں منگلورو کے ایسٹ ویسٹ نرسری کے پاس نیشنل ہائی وے سڑک پر رات کے وقت پیدل جارہا ایک شخص کو بائک کی ٹکر لگنے ہلاک ہوگیاہے۔ 

مہلوک شخص کا نام ناگیش پُوترن بتایا جاتا ہے جوکہ اوچیلا کا رہنے والا تھااور اپنے گھر کی طرف پیدل جارہا تھا۔اس وقت ایک موٹر بائک نے اسے پیچھے سے ٹکر ماری جس سے وہ سخت زخمی ہوگیا ۔ فوری طورپر اسے اڈپی ضلع اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ، مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔معلوم ہوا ہے کہ حادثہ ہوتے ہی بائک سوار اپنی بائک چھوڑ کر موقع پر سے فرار ہوگیا۔اس تعلق سے کاپو پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: